ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ،جمعرات اورجمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

datetime 23  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جمعرات اورجمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا تاہم26 دسمبر کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیمیں جن میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل ہیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے لیگ میچز 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل 2 اور دوسرا 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…