منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اندھا بانٹے ر یوڑی اپنوں اپنوں کو، کی عملی مثال بن گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)اگلے سال مارچ اپریل میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میزبان بھارتی بورڈ کے عہدیداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں۔میگا ایونٹ کے 35 میں سے 17 میچز کی میزبانی صدر اور سیکریٹری کے شہر ناگپور اور دھرم شالہ کو دے دی گئی۔اندھا بانٹے ر یوڑی اپنوں اپنوں کو،اس محاورے کی عملی تصویر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میزبان بھارتی بورڈپیش کر رہا ہے۔میگا ایونٹ کے35 میں سے 17 میچز کی میزبانی صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے شہرکریں گے۔بی سی سی آئی کے صدر کے ہوم ٹاؤ ن ناگپور میں نو میچز کھیلے جائیں گے۔اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا شہر دھرم شالہ آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی دھرم شالہ میں ہوگا ،جس اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش صرف 23 ہزار تماشائیوں کی ہے۔ممبئی،کولکتہ،دہلی،چندی گڑھ اور بنگلور مل کر اٹھارہ میچز کی میزبانی کریں گے۔ مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے بی سی سی آئی پر شدید تنقیدکی جا رہی ہے،ویسے آئی سی سی بھارت کو ایونٹ کی میزبانی پر 55کروڑ20 لاکھ انڈین روپے ادا کرے گایعنی ایک میچ کی میزبانی پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ انڈین روپے ملیں گے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…