اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ

datetime 3  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قریبی رشتہ دار پر عائد سنگین الزامات کے بعد ان کا عہدے پر برقرار رہنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں اسحاق ڈار کے ساتھ قومی پرچم تلے کھڑا ہونا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو ایک خاندانی ادارے کی طرح چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے مبینہ قریبی عزیز پر غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری جیسے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جو نہایت تشویشناک ہیں۔

انہوں نے مزید الزام لگایا کہ غیر ملکی سفارتخانے کی مداخلت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ حکومت اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

فیصل واوڈا کے مطابق کیس کی نوعیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مبینہ طور پر زیادتی کے الزامات کو پسِ پشت ڈال کر معاملے کو صرف بھتہ خوری تک محدود کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ متاثرہ غیر ملکی خواتین کو جلد از جلد ملک سے واپس بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیے جانے والے بیانات بھی منظر عام پر نہیں لائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ اس مقدمے میں بھی مرضی کی میڈیکل رپورٹس حاصل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں محدود طبقہ تمام اختیارات پر قابض ہے اور وہ مسلسل اس طرز سیاست کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر نہ حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کی کسی بڑی سیاسی جماعت یا رہنما کی جانب سے مذمتی بیان سامنے آیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ مستقبل میں بعض پاکستانیوں سے متعلق بین الاقوامی نوعیت کے اسکینڈلز اور ویڈیوز سامنے آ سکتی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…