منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

2015 ءسیزن؛ پیسرز نے سابق”عظیم پیسر“ کا سر شرم سے جھکا دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی پیسرز نے سابق ”عظیم پیسر“ کا سر شرم سے جھکا دیا، سال2015 میں5فاسٹ بولرز نے مل کر اسپنر یاسرشاہ کے برابر 49 وکٹیں لیں، البتہ ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں پاکستان کو فاسٹ بولرز جتوایا کرتے تھے مگر اب ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، وقار یونس اپنے دور کے عظیم پیسر رہے ہیں مگر بطور کوچ اپنا تجربہ نئے ٹیلنٹ میں منتقل کرنے میں ب±ری طرح ناکام ثابت ہوئے، رواں برس سب سے کامیاب پیسر وہاب ریاض نے7میچز میں36.25 کی بھاری اوسط سے20 وکٹیں لیں، عمران خان 13، راحت علی9، جنید خان6 اور احسان عادل ایک وکٹ لے سکے۔مجموعی طور پر5پیسرز نے38.04 کی غیرمتاثر کن ایوریج سے49 پلیئرز کو آو¿ٹ کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اکیلے اسپنر یاسر شاہ نے بھی اتنی ہی وکٹیں لیں، انھوں نے7میچز میں23 کی بہترین ایوریج سے49 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، اس میں 3بار اننگز میں 5 وکٹ کا کارنامہ بھی شامل ہے، فاسٹ بولرز میں ایسا صرف عمران خان کر سکے۔کسی بھی بولر کو میچ میں 10 وکٹیں نہ ملیں۔ بیٹسمینوں میں یونس خان60.69 کی اوسط سے789 رنز بنا کر سب سے آگے رہے، محمد حفیظ710 اور اسد شفیق 706 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، دونوں کی ایوریج بالترتیب 59.16اور54.30 رہی، مصباح الحق نے616اور اطہر علی نے576 رنز بنائے، مجموعی طور پر13 سنچریاں بنیں، اسدشفیق اور یونس خان 3،3، اظہر علی اور محمد حفیظ 2،2جبکہ شان مسعود، شعیب ملک اور مصباح الحق نے ایک، ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا، شعیب ملک، اظہر علی اور محمد حفیظ نے اپنی ایک اننگز کو ڈبل سنچری میں بھی تبدیل کیا۔33 ففٹیز میں سے سب سے زیادہ 7 مصباح الحق کے نام رہیں، اسد شفیق6، اظہرعلی ،محمد حفیظ، یونس خان 4،4،سرفراز احمد 3، شان مسعود2 جبکہ احمد شہزاد، شعیب ملک اور ذوالفقار بابر ایک، ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی ٹیم نے رواں برس تینوں سیریز میں فتح حاصل کی۔ مجموعی طور پر8میں سے 5 میچز میں کامیابی ملی،ایک میں شکست جبکہ2 ڈرا پر ختم ہوئے، گرین کیپس نے بنگلہ دیش کو2میچز کی سیریز میں1-0 سے ہرایا، سری لنکا کیخلاف2-1 جبکہ انگلینڈ پر2-0 سے جیت نصیب ہوئی، ا?خری دونوں سیریز تین، تین ٹیسٹ پر مشتمل تھیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…