پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مایہ ناز کرکٹر ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ مقرر،تنخواہ اتنی کہ ۔۔۔!!!

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹر ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ بن گئے۔54 سالہ ڈین جونز نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر ایک وڈیو کے ذریعے اسلام آباد ٹیم سے منسلک کا اعلان کیا۔ڈین جونز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور 2010 میں وہ غیر ملکی مشیر کی ملازمت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت بھی کر چکے ہیں۔52ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلنے والے ڈین جونز کرکٹ کے حوالے سے بہترین دماغ رکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔فروری میں شارجہ اور دبئی میں کھیلی جانے والی لیگ میں پانچ ٹیموں کے ہیڈ کوچز کیلئے 31 مضبوط امید وار سامنے آ چکے ہیں۔سپر لیگ میں ہیڈ کوچز کی تنخواہیں 45000 سے 60000 امریکی ڈالرز فی سیزن مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کو پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سپر لیگ کے پہلے سیزن کیلئے سٹارز پر مبنی کوچنگ پینل کا اعلان کیا تھا۔انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم، دو مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کی فاتح پشاور ٹیم کے کوچ عبدالرحمان اور پاکستان ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لڈن ’پشاور زلمے‘ کے کوچنگ عملے میں شامل ہیں۔دو دن قبل کراچی ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ اور سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو ان کا نائب بنانے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…