پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سعید اجمل کے ستارے گردش میں آگئے،محمدعامر نے تہلکہ مچادیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوزڈیسک) سعید اجمل کے ستارے گردش میں آگئے،محمدعامر نے تہلکہ مچادیا،سعید اجمل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی رنگ نہ جما سکے، پاکستانی اسپنر کو تاحال چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے صرف 3میچز کھیلنے کا موقع مل سکا،41کی بھاری اوسط سے 2 ہی وکٹیں ہاتھ آئیں جبکہ محمدعامر نے تہلکہ مچادیا،اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر محمد عامر ٹاپ 10بولرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں،تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد غیرموثر ہونے والے سعید اجمل پاکستانی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ پائے۔ اب وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی ناکام ثابت ہو رہے ہیں، ا?ف اسپنر کو چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے اب تک صرف 3 ہی میچز کھیلنے کا ہی موقع مل سکا، اس دوران انھوں نے41کی بھاری اوسط سے2وکٹیں حاصل کیں،بہترین بولنگ پہلے میچ میں 35رنز کے عوض 2وکٹ رہی،اگلی دونوں میچز میں وہ کامیابی کو ترستے رہے، جبکہ محمدعامر نے تہلکہ مچادیا،اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر محمد عامر ٹاپ 10بولرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔انھوں نے 14.45کی اوسط سے 11شکار کیے،سرفہرست شکیب الحسن نے 9.23کی ایوریج سے 13پلیئرزکو پویلین کی راہ دکھائی، ابو حیدر نے بھی اتنی ہی وکٹیں لیں لیکن اوسط 14.53رہی،الامین حسین11،شفیع الاسلام10،کولاسیکرا اور مشفیق الرحیم9،9 جبکہ مشرف حسین اور عرفات سنی8،8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔بیٹنگ میں تمیم اقبال سب کو پیچھے چھوڑ گئے،انھوں نے 41.42کی اوسط سے 290رنز بنائے جس میں 3ففٹیز بھی شامل ہیں، دیگر ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں تلکارتنے دلشان228،سنگا کارا224،مناویرا173،مشفیق الرحیم145،مارلون سموئیلز142،محموداللہ141، امرالقیس127، تشارا پریرا126 اور سومیہ سرکار125 رنز شامل ہیں۔ٹیموں میں کومیلا وکٹورینز اور باریسال بلز10، 10پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہیں، رنگپور رائیڈرز8،ڈھاکا ڈائنا مائٹس6، چٹاگانگ وکنگز4 اور سلہٹ سپر اسٹارز2پوائنٹس لے پائی ہیں۔ 2 روز ا?رام کے بعد ایونٹ میں کھلاڑی اتوار سے دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…