لاہور (نیوز ڈیسک)شہریار خان نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا معاملہ سلیکشن کمیٹی کے سپرد کردیا ہے جو محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے غور کررہی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں پی سی بی کے ہیڈکوارٹر میں چیف سلیکشن کمیٹی ہارون رشید کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے جس میں محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے پرغور کیاجارہاہے پاک بھارت سیریز اگر ہوئی تو محمد عامر کو موقع دیاجائے گا ورنہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں محمد عامر کھیل سکتے ہیں ۔ فروری 2016 میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں بھی محمد عامر کو شامل کیاجاسکتا ہے ۔ یا د رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کرچکے ہیں ، جن میں محمد حفیظ سرفہرست ہیں ، جنہوں نے بنگلادیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ ختم کردیا تھا ۔ پی سی بی بھی اس حوالے سے فکر مند ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی کی چھٹی؟ رانا ثناء اللہ کااہم بیان آگیا
-
دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل
-
پٹرول پمپ کے قریب رہنے والے بچوں میں کینسر کا خطرہ: تحقیق میں انکشاف
-
گلگت بلتستان اور پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
-
سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان



















































