کولمبو / دہلی(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلیے تیاریاں مکمل کرلیں، پی سی بی کو 2مجوزہ شیڈول ارسال کردیے گئے ہیں، ٹیموں کی 14 یا 15 دسمبر کی متوقع آمد کے پیش نظر الگ الگ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کا اونٹ ابھی کسی کروٹ نہیں بیٹھا مگر ممکنہ میزبان سری لنکا نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ایس ایل سی کا کہنا ہے کہ سیریز کے انتظامات کیلیے ہم سے پاکستانی بورڈ نے درخواست کی تھی، تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز شیڈول کا حصہ بنائے گئے ہیں، یہ مقابلے پالے کیلی اور کولمبو کے ا?ر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، ابھی پی سی بی اور بی سی سی آئی میں حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں ہوا، اس لیے سری لنکا نے2الگ الگ شیڈول ترتیب دیکر پی سی بی کو بھیج دیے ہیں۔اگر ٹیمیں 14 دسمبر کو سری لنکا پہنچتی ہیں تو پھر پہلا اور دوسرا ون ڈے پالے کیلی میں بالترتیب 17 اور 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا، 22 تاریخ کو شیڈول تیسرے میچ کیلیے دونوں ٹیمیں کولمبو پہنچیں گی، یہیں پر تینوں ٹوئنٹی 20 میچز بالترتیب 24، 26 اور 28 دسمبر کو کھیلے جائینگے، ٹیمیں 29 دسمبر کو واپس روانہ بھی ہوجائیں گی۔اگر ٹیمیں 15 دسمبر کو سری لنکا کا رخ کرتی ہیں تو پھر وینیوز وہی رہیں گے، البتہ مقابلوں کی تاریخیں ایک ایک دن آگے ہوجائیں گی، ون ڈے میچز بالترتیب 18، 20 اور 23 دسمبرکو کھیلے جائیں گے، ٹوئنٹی 20 مقابلے 26، 28 اور 30 دسمبر کو ہوں گے، ٹیمیں 31 کو واپس روانہ ہوں گی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیاکہ ششانک منوہر کے ساتھ ملاقات میں ای سی بی کے جائلز کلارک کی موجودگی میں شہریار خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، مگر اس کیلیے انھوں نے پہلے باہمی سیریز کی شرط عائد کردی تھی، جس پر بھارت سری لنکا میں کھیلنے کو تیار ہوا، اب بھی یہ خطرہ موجود ہے کہ اگر یہ سیریز نہیں ہوتی تو پھر پاکستان اپنی ٹیم ورلڈ ایونٹ کیلیے بھارت بھیجنے سے انکار کرسکتا ہے۔
سری لنکا سے پاکستان کے لئے خوشخبری آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری



















































