پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارت پاکستان سے سیریزکیوں نہیں کھیل رہا ،شہریارخا ن نے مودی کے عزائم بتادیئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)بھارت پاکستان سے سیریزکیوں نہیں کھیل رہا
،شہریارخا ن نے مودی کے عزائم بتادیئے , پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں جسے دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے تاہم اس کےلئے گورننگ بورڈ سے بھی اجازت لینا ہو گی، سلیکشن کمیٹی سے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ چمپئن میں کم وقت رہ گیا ہے اب تجربات نہ کریں اورٹیم تشکیل دے کر اس میں تسلسل میں رکھا جائے ،مجھے غیر سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی پیرس سے وطن واپس پہنچ گئے اور پاک بھارت سیریز کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں واضح ہو جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر میں چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شہر یار خان نے کہا کہ بعض کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے، سلیکشن کمیٹی اور کوچ نے ٹیم کی بہتری کے لئے فیصلے کئے، بعض اوقات تجربات کامیاب ہوتے ہیں اور کبھی ناکام بھی رہتے ہیں ۔سلیکٹر اور ہیڈ کوچ میں اختلافات کی خبریں افواہیں ہیں ۔کھلاڑیوں کے انتخاب میں پسند اور نا پسند کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ، جہاں تک رویے کی بات ہے کہ تو اس میں چھوٹے موٹر مسائل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی سے کہا ہے کہ اب کوشش کریں کہ تجربات نہ کریں کیونکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ چمپئن میں کم وقت رہ گیا ہے ۔اب تجربات نہیں ٹیم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت سے سیریز کی صورت میں ایک مستقل ٹیم کھلائی جائے جو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔ مجھے غیر سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پیرس میں تھے اب وہ واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے اور ایک دو روز میں معلوم ہو جائے گا ۔ بھارت سے صاف کہہ دیا ہے کہ صرف گیارہ روز باقی رہہ گئے ہیں اور ہم نے ایڈ منسٹریٹو ، ٹیم کی سلیکشن سمیت دیگر فیصلے کرنے ہیں اور انہیں احساس دلایا ہے کہ آخر ہم کب تک انتظار کریں ناں اور ہاں کا جلد جواب دیں ۔ ہم بھار ت کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہ رہے ہیں اور واضح ہے کہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست کو اکٹھا نہ کریں ۔ اگر بھارت سے سیریز ہو جاتی ہے تو یہ بھی ہمارے لئے مثبت ہوگا جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ چمپئن میں فائدہ ہوگا ۔انہوںنے محمد عامر کے حوالے سے کہا کہ محمد عامر کی ڈومیسٹک پرفارمنس دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اسی لئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پرغورشروع کردیا گیا ہے تاہم اگرچیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ سمجھتے ہیں کہ انہی آنا چاہیے تو پھر گورننگ بورڈ بھی سے اجازت لینا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے مجھے اور سینئرز کھلاڑیوں کو انہیںبٹھا کر سمجھانا ہوگا کہ وہ اپنے رویے میں انکساری پیدا کریں ۔انہیں کھلانے پر چند پیچیدگیاں بھی ہیں جنہیں جلد دور کرنے کی کوشش کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…