پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

میچ فکسنگ کے الزامات نیپالی فٹبالرز پر غداری کے مقدمات درج

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(آن لائن) میچ فکسنگ کے الزامات نیپالی فٹبالرز پر غداری کے مقدمات درج کر کے حراست میں لے لیا گیا ،نیپال میں پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ نیپالی فٹبالرز پر سنہ 2011 کے ورلڈ کپ میں کوالیفائنگ راو¿نڈ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ا±ن پر غداری کا مقدمہ قائم کردیا گیا ہے۔نیپالی فٹبال ٹیم کے سابقہ کپتان ساگر تھاپا اور گول کیپر رتیش تھاپا اور دیگر تین کھلاڑیوں کو گذشتہ ماہ زیرِ حراست لیا گیا۔پولیس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے ان میچ فکسرز کے بینک اکاو¿نٹس میں کثیر رقم پائی گئی ہے۔کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے میچوں میں جان بوجھ کر کوالیفائنگ کے کئی مواقع گنوائے۔کھٹمنڈو میں خصوصی عدالت کے رجسٹرار بھدرا کلی پوکھرل نے بتایا ’حکومت نے گذشتہ ماہ پانچ فٹبالرز کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور عمر قید کی سزا کی درخواست کی گئی ہے۔‘پوکھرل نے بتایا کہ ان پر سنہ 1989 کے ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا جس کی رو سے کوئی بھی ’جس نے نیپال کی خودمختاری، سالمیت یا قومی اتحاد کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی یا وہ اس کا مرتکب ہوا وہ عمر قید کی سزا کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔‘توقع کی جارہی ہے کہ فٹبالرز کو پیر کے روز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فٹبال کی ورلڈ گورننگ باڈی فیفا حالیہ چند ماہ کے دوران مبینہ بدعنوانیوں کے متعدد سکینڈلز میں ا±لجھی رہی ہے۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…