اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ڈسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا،ان کے مطابق اس سسٹم میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہر سیریز کیلیے یکساں ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ خصوصاً ٹی وی امپائرز کے فیصلے موضوع بحث بنے رہے،یہ سوال بار بار کیا جاتا رہا کہ پی سی بی نے اتنی اہم سیریز نامکمل ٹیکنالوجی کے ساتھ کیوں کھیلی؟ اس میں سنیکومیٹر اور ہاٹ اسپاٹ ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی،ان کے نہ ہونے سے متعدد فیصلوں پر سوالیہ نشان لگ گیا اور اس کا زیادہ نقصان پاکستانی ٹیم کو ہی پہنچا۔
ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مصباح الحق کو امپائر نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچآﺅٹ نہیں دیا لیکن ریویو پر ٹی وی امپائر روی نے انھیں واپسی کا پروانہ تھما دیا۔ اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میں یونس خان نے سلپ میں جانی بیرسٹو کا کیچ لیا جسے ٹی وی امپائر روی نے آﺅٹ نہیں دیا۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق بھی اس سے خوش نہیں ہیں، انھوں نے ڈی ا?ر ایس میں تبدیلی کی ضرورت پر بھی زور دیا، غیرملکی ویب سائٹ کیلیے کالم میں انھوں نے تحریر کیا کہ اس سسٹم میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہر سیریز کیلیے یکساں ہونی چاہیے۔
بال ٹریکنگ، ہاٹ اسپاٹ اور سنیکو میٹر اور جو بھی اس سسٹم کا جزو ہے ان سب کی موجودگی لازمی بنائے جائے، صرف ایک، دو ٹولز کو استعمال کرنا درست نہیں۔ مصباح نے مزید کہا کہ شک کا فائدہ امپائر کو بھی نہیں ملنا چاہیے، اس سلسلے میں ایک طریقہ کار بنانے کی ضرورت اور اسی کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں میں 30-70 کا تناسب درست ہے۔
اگر ا?ن فیلڈ امپائر کی جانب سے بیٹسمین کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر ناٹ ا?ﺅٹ قرار دیا جائے اور بولنگ سائیڈ ریویو لے تب اگر بال ٹریکنگ سسٹم کے تحت گیند کا 30 فیصد سے زیادہ حصہ اسٹمپ سے ٹکراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تو پھر بیٹسمین کو ا?ﺅٹ قرار دینا چاہیے، اسی طرح اگر بیٹسمین اپنے خلاف ایل بی ڈبلیو کے فیصلے پر ریویو لے تب پھر اگر بال ٹریکنگ سسٹم سے گیند 70 فیصد سے زیادہ اسٹمپ کو مس کرتی ہوئی دکھائی دے تو پھر فیصلہ ناٹ ا?ﺅٹ ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کے لیے بھی نامکمل ڈی ا?ر ایس قابل قبول نہیں ہے، وہ چند روز قبل کہہ چکے کہ مکمل طریقے سے اطلاق یا پھر استعمال نہیں ہونا چاہیے،ادھوری ٹیکنالوجی کے فیصلے مشکوک بن جاتے اور ان پر لوگ شکایت کرتے ہیں۔ وقاریونس کے مطابق امپائرز کال پر نظرثانی کی ضرورت ہے، موجودہ طریقہ کار میں شک کا مارجن 50 فیصد ہے، اسے بڑھاکر 75 فیصد کرنے کی ضرورت ہے،اگر گیند25 فیصد بھی لائن پر ہو تو اس پر ایل بی ڈبلیو دینا چاہیے۔
پاکستانی کپتان نے ڈی آر ایس میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری



















































