ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان وویمنز ٹیم کی شاندار پرفارمنس ، دوسرے ون ڈے میں بھی بنگلہ دیش کو ہرا دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان وویمنز ٹیم کی شاندار پرفارمنس دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی بنگلہ دیش کو6وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-0سے کلین سویپ کرلی ،124رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 38.3اوورز میں صرف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،بسمہ معروف کی ایک بار پھر شاندار بیٹنگ 41رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی مرینہ اقبال نے 31اور نین عابدی نے 22رنز بنائے ، انعم امین نے شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی ۔ ساﺅتھ لینڈ کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیشی وویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی بولرز کی شاندارپرفارمنس کے باعث مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 123رنز بناسکی۔عائشہ رحمان39 ،نگار سلطانہ30 اور ریتو موہنی28 کے سوا کوئی بنگلادیشی کھلاڑی ڈبل ہندے میں اسکور نہ کرسکی، صرف67رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کی 7وکٹیں گرچکی تھی، انعم امین نے 4اور اسماویہ اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میںپاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 38اعشاریہ 3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصا ن پر پورا کرلیا، بسمہ معروف 41، مرینہ اقبال 31 اور نین عابدی22رنز کے ساتھ نمایاں رہیں بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، انعم امین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی ۔پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے مہمان ٹیم بنگلادیش کو 20رنز سے شکست دی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…