اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

ہندوستان ہمیں یرغمال نہیں بنا رہا ہے, شہریار

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015 |

کولکتہ(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے دوطرفہ سیریز کے معاملے پر بھارتی بورڈ کے ہاتھوں یرغمال بننے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سیریز کیلئے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ہم ہرجانے کا مطالبہ کریں گے۔ ایک انٹرویومیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ بھارتی بورڈ ہمیں یرغمال بنا رہا ہے تاہم اگر بھارت اپنے دستخط کردہ معاہدے کی یادداشت کی پاسداری نہیں کرتا تو ہم اس بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیںتاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ یہ ردعمل کس طرز کا ہو سکتا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جگموہن ڈالمیا کے انتقال کی تعزیت کیلئے کولکتہ میں موجود شہریار خان نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر بی سی سی آئی معاہدے سے مکرتا ہے تو پاکستان ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں مالی اور دیگر بنیادوں پر نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، سیریز ایک معاہدہ ہے اور اگر یہ نہیں ہوتی تو ہرجانے کا مطالبہ کرنے میں ہرج نہیں۔ادھر دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والی آئی سی سی کانفرنس کے موقع پر اس مسئلے کو حل کر لیں گے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہا تھا تاہم حتمی فیصلے کا اختیار ہندوستانی حکومت کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومتی رضامندی تک انتظار کرنے کی ان کی درخواست مناسب ہے کیونکہ معاہدہ پر دستخط اور منظوری سابقہ حکومت میں ہوئی۔شہریار خان نے باور کرایا کہ ابھی تک بی سی سی آئی میں سے کسی نے دورہ منسوخ نہیں کیا تاہم ساتھ ساتھ ان کا بھی کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دسمبر میں سیریز کے انعقاد کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔وقت بہت کم رہ گیا ہے لہٰذا بی سی سی آئی جلد از جلد اس مسئلے پر واضح جواب دے۔تاہم بھارت کی جانب سے معاہدے کی لاج نہ رکھنے پر شہریار نے کہا کہ ہم کسی مالی دباو ¿ کو قبول نہیں کریں گے اور دوسرے بہتر آپشنز پر غور کریں گے کیونکہ گزشتہ آٹھ سال سے بھی ہندوستان سے اپنے ہوم گراو نڈ کھیلے بغیر جی رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…