اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) بنگلہ دیش بھی غیرملکی ٹیموں کیلیے نوگو ایریا بننے لگا،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورے پر غیریقینی کے بادل گہرے ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے منت سماجت سے آسٹریلوی سیکیورٹی ماہرین کا دل کافی حد تک موم کرلیا تھا لیکن کینگرو بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی سلامتی پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں، اس لیے منگل کو ڈھاکا روانگی کیلیے بک کرائی گئی ٹکٹیں بھی منسوخ کرا دیں جس سے ٹورملتوی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اٹلی کے ایک چیریٹی ورکر کو ڈپلومیٹک زون میں کسی نے گولی ماردی تھی،اس کی ذمہ داری شدت پسندوں نے قبول کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا، جس پر آسٹریلیا کیساتھ انگلینڈ اور امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے میں محتاط رہنے اور وہاں پر مقیم اپنے آفیشلز اور شہریوں کو بلاضرورت باہر نکلنے سے منع کردیا ہے۔
اسکے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے اپنا ایک تین رکنی وفد بنگلہ دیش بھیجا جس میں سی اے کے سیکیورٹی ہیڈ سین کیرول ، ٹیم سیکیورٹی منیجر فرینک ڈیمسائی اور منیجر گیون ڈووے شامل تھے، ان آفیشلز نے گذشتہ روز بنگلہ دیشی بورڈ حکام کے ہمراہ وزیر داخلہ اور دیگر آفیشلز سے ملاقاتیںکیں، جس میں انھیں ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم اگلے روز منگل کو یہ تینوں ہی ماہرین وطن واپس لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کرکٹ کیلیے خاص طور پر ڈیمسائی اور ڈووے کی واپسی فکرمندی کا باعث ہے،یہ دونوں آفیشلز ٹیم کے ہمراہ رہتے ہیں اس لیے بی سی بی کو امید تھی کہ وہ دونوں واپس نہیں جائیںگے اور کینگروز کی آمد پر انھیں جوائن کرلیں گے۔ بی سی بی کو اب بھی امید ہے کہ یہ ٹور شیڈول کے مطابق ہوگا، انھیں اپنی سیکیورٹی صورتحال پر کچھ زیادہ ہی اعتماد ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے واضح کیاکہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لے سکے، ہمارے ماہرین راستے میں ہیں، وہ وطن واپس پہنچ کر محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقات اور بورڈ کو بھی بریفنگ دینگے، اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ بی سی بی کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، یہ مقابلہ چٹاگانگ میں 9 اکتوبر سے شیڈول جبکہ دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں 17 تاریخ سے شروع ہونا ہے۔ادھر آسٹریلوی فٹبال فیڈریشن بھی کرکٹ بحران پر نظر رکھے ہوئے ہے، اسے 17 نومبر کو شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے اپنی ٹیم ڈھاکا بھیجنی ہے ،اس میچ کا بھی دارومدار کرکٹ ٹیم کے ٹور پر ہوگا۔
بنگلہ دیش بھی غیرملکی ٹیموں کیلیے نوگو ایریا بننے لگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
-
ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری



















































