اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاک بھارت سیریز؛آئی سی سی میٹنگ کے دوران بات ہوگی،بھارت نے خط کا جواب دیدیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے خط کا جواب دیدیا، سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے جواب میں کہاکہ باہمی سیریز کے بارے میں بات چیت اکتوبر میں آئی سی سی اجلاس کے دوران کی جائے گی، شہریار خان کا کہنا ہے کہ بدھ کو بھارت روانگی کا واحد مقصد دیرینہ دوست جگموہن ڈالمیا کی تعزیت ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کو2 ستمبر کو خط لکھا تھا، انھوں نے اس میں تحریر کیا کہ بھارتی بورڈ کو وعدے کے مطابق دسمبر میں پاکستان کے ساتھ یو اے ای میں سیریز کا انعقاد کرنا چاہیے۔ سابق سفارتکار بدھ کو کولکتہ روانہ ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریارخان نے کہاکہ انوراگ ٹھاکر نے میرے خط کاجواب دے دیا، انھوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بارے میں بات چیت اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شیڈول آئی سی سی میٹنگ میں ہوگی۔چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ میرے دورے کا یک نکاتی ایجنڈا بی سی سی آئی کے سربراہ جگموہن ڈالمیاکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ہے، آنجہانی میرے دیرینہ دوست اور ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کے حامی رہے، وہ دسمبر میں باہمی سیریز کے حوالے سے بھی پ±ر امید تھے۔

مزید پڑھئے:لال حویلی, محبت کی 100 سال پرانی داستان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…