اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ۔سیکورٹی ادارے سر جوڑ کر بیٹھ گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ہونے والے دو ٹی 20 اور دوو ون ڈے میچزکی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ان کے دفتر میں ہوا ۔ جس میں بنگلہ دیش ویمن کر کٹ ٹیم کے دورہ اور پاکستان ویمن کر کٹ ٹیم کے ساتھ ہونے والے میچز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر، پاکستان رینجرز کے افسران ڈی آئی جی شرقی، جنوبی اور ملیر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،پاکستان کر کٹ بورڈ اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران،پاکستان کر کٹ بورڈ کی ویمن کرکٹ کی سربراہ ، کراچی کر کٹ ایسو سی ایشن کے صدر ،سیکورٹی کے افسران ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر،ڈائریکڑ جنرل پرائیویٹ اسکولز ، ڈی ایم سیز کے افسران اور کے الیکڑک کے نمائندے اور دیگر مو جو د تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش ویمن کر کٹ ٹیم کے دورہ اور میچز کے انعقا د کے موقع پر فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ جس کے لئے پولیس ،رینجرز، سیکورٹی پر مامو ر دیگر تمام ادارے مربوط اقدامات کریں گے۔ اجلاس نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ بنگلہ دیش ویمن کر کٹ کے دورہ کے تمام چاروں میچزکراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش ویمن کر کٹ کا پاکستان کا دورہ اور کراچی میں میچز کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔ اس سے کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ کراچی میں کھیلوں اور کر کٹ کے ذریعے امن کو مستحکم کر نے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی اور دنیا بھر میں پاکستان کا اور کراچی کا ایک مثبت امیج قائم ہوگا۔ انھوں نے پی سی بی کے چیرمین کی جانب سے کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کی کوششوں میں کر دار اد ا کر نے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ویمن کرکٹ کی سربراہ جنرل مینجر شمسہ ہاشمی نے بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ کی تفصیلات بتائیںانھوں نے۔اجلاس کو بتایا کہ اس موقع پر دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ 30 ستمبر کو پہلے میچ کا آغاز ڈیفنس میں واقع ساﺅتھ اینڈ کلب گراﺅنڈمیں ٹی 20 میچ سے ہو گا۔ دوسرا ٹی20 بھی اسی گراﺅنڈ پر یکم اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔جبکہ 4 اور6اکتوبر کو ون ڈے میچز ہوں گے جو ساﺅ تھ اینڈ کلب گراﺅنڈمیں کھیلے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اس موقع پر صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے خصو صی انتظامات کئے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کے طلبہ اورکرکٹ ہاکی اور دیگر کھیلوں او ر شعبو ں کی ممتاز شخصیات کو میچز دیکھنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…