ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان جانے پر کوئی خوف نہیں، کپتان بنگلادیشی وویمن ٹیم

datetime 28  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی ویمنز کرکٹرز نے سیکیورٹی یقین دہانی ملنے کے بعد دورئہ پاکستان میں بہترین کرکٹ کھیلنے پر نظریں مرکوز کرلیں۔بنگلہ دیشی کپتان سلمہ خاتون نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم کراچی میں شیڈول اپنے ٹور کے تمام میچز میں تمام خدشات کو بھلاکر شائقین کو اچھی کرکٹ فراہم کریں گے، مقابلوں کا آغاز بدھ کو شیڈول پہلے ٹوئنٹی 20 میچ سے ہوگا، سلمہ خاتون نے کہا کہ پاکستان جانے پر ہمیں کوئی دباو¿ نہیں ہے ہم سب اپنی مرضی سے وہاں جانے کو تیار ہیں، 2014 میں ایشین گیمز کے بعد ہمیں کسی بھی طرز کے میچز کھیلنے کا موقع میسر نہیں آیا ہے لہذا ہم اس دورے میں ملنے والی مسابقتی کرکٹ کو اپنے لیے بہترین خیال کرتے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے سوالات پر انھوں نے کہا کہ قدرتی طور پر ہمارے والدین کو وہاں کا دورے کرنے پر کچھ تشویش تھی ، ہم نے انھیں بات کرکے قائل کرلیا، ہمارا وہاں جانا رسکی نہیں کیونکہ اس طرح کی چیزیں پاکستان ہی نہیں دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوسکتی ہیں، رواں برس مئی، جون میں زمبابوے کی ٹیم بھی پاکستان کا کامیاب دورہ کرچکی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تھا، اس کے بعد بی سی بی نے ویمنز ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، بنگلہ ویمنزٹیم کے منیجر شفیق الحق نے کہا کہ ہم سے وعدہ کیاگیا ہے کہ ہماری ٹیم کو پاکستان میں وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جو عمومی طور پر کسی ملک کے صدر یا وزیراعظم کو ملتی ہے، بنگلہ ٹیم تمام میچز کراچی کے ساو¿تھ اینڈ کلب میں کھیلے گی، جس میں بدھ 30 ستمبر کو پہلاجبکہ 2 اکتوبر کو دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ شیڈول ہے، اس کے بعد دو ون ڈے میچز اسی مقام پر بالترتیب 4 اور6 اکتوبر کوہوں گے،

مزید پڑھئے:چینی موجد نے 5منٹ میں سر دھونے اورمساج کرنیوالی مشین ایجاد کرلی

اس سے قبل دورے کے لیے بنگلہ دیشی بورڈ نے ویمنز ٹیم کا اعلان کیا ، 15 رکنی اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں۔ سلمہ خاتون (کپتان )، جہاں آرا عالم، فرزانہ حق پنکی، رومانہ احمد، لتا مونڈل، عائشہ رحمان شوکترا، پناگھوش، شرمین اختر شوپتا، فہیمہ خاتون، شمیمہ سلطانہ، ریتو مونی، نگار سلطانہ، خدیجتہ الکبریٰ، شرمین سلطانہ، ناہیدہ اختر،جبکہ اسٹینڈ بائی پلیئرز میں سنجیدہ اسلام اور سومانہ اخترکو رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…