ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف سیریز ، گورو ں کو اوپنرز کا مسئلہ درپیش

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(آن لائن) انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے جہاں انگلش ٹیم مینجمنٹ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کپتان ایلسٹر کک کے اوپننگ پارٹنر کی تلاش میں مصروف ہے۔انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر نومبر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی لیکن اس وقت انہیں اوپننگ پوزیشن پر ایلسٹر کک کے صحیح پارٹنر کی تلاش ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ایڈم لتھ کی ناکامی کے بعد ایلکس ہیلز کو اک روزہ میچوں کی سیریز میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا لیکن پوری سیریز کے دوران وہ بدترین ناکامی کا شکار ہوئے اور پانچ میچوں میں 10.60 کی اوسط سے محض 53 رنز بنا سکے۔اس سے قبل ٹیسٹ میچوں میں ایڈم لتھ بدترین ناکامی کا شکار ہوئے جنہوں نے سیزن کے سات ٹیسٹ میچوں میں صرف 20.38 کی اوسط سے رنز بنائے۔

مزید پڑھئے: اہم حکومتی ادارے میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے تسلیم کیا کہ ٹیسٹ کپتان ایلسٹر کک کے پارٹنر کی تلاش ایک گمبھیر مسئلہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا نہیں جو خود سامنے آکر یہ ذمے داری لے، یہاں متعدد اچھے کھلاڑی نے جنہوں نے اچھے سیزن گزارے لیکن میرا نہیں خیال یہاں کوئی ایسا ہو جس نے چھ یا سات سنچریاں بنائی ہوں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو ہم اسے براہ راست ٹیم میں شامل کر لیتے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…