ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن ویمنز ڈبل کا ٹائٹل جیت لیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ہمراہ یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور پارٹنر مارٹینا ہنگز نے آسٹریلیا کی کیسی ڈیلوکوا اور قازقستان کی یارو سولوا شیڈووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل جیتا ہے۔ ثانیہ مرزا اور ہنگز کی کامیابی کا اسکور6-3 اور6-3 رہا۔ رواں سال ومبلڈن کا ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد یہ ثانیہ مرزا کی رواں سال دوسری بڑی کامیابی ہے اور اب ان کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ رواں سال شاندار کارکردگی کے بعد ثانیہ مرزا ویمن ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی براجمان ہیں۔ اس سے قبل اٹلی کی فلیویہ پنیٹا نے اپنی ہم وطن کھلاڑی روبرٹا ونسی کو یو ایس اوپن ویمنز سنگل کے فائنل میں شکست دے کر اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا. ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست دے کر دنیا کو حیران کرنے والی روبرٹا ونسی فائنل میں وہ کھیل پیش نہ کرسکیں جو انہوں نے سیمی فائنل میں پیش کیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…