جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

کامران اکمل پر چھائے نحوست کے سائے چھٹنے لگے

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کامران اکمل پر چھائے نحوست کے سائے چھٹنے لگے، قومی ٹیم سے باہرٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں رنز کے انبار لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان نے کراچی وائٹس کو 3رنز سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے 4وکٹ پر185رنز بنائے، کامران اکمل نے صرف 57گیندوں پر105رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ناکام سائیڈ4 وکٹ پر182 رنز بناپائی، شہر یار غنی نے 64 اور رمیز راجہ نے 46 رنز اسکور کیے۔ کوالیفائر کراچی بلوز نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹ سے مات دیدی، ناکام ٹیم نے7وکٹ پر179رنز بنائے، عمر اکمل 52، احمد شہزاد40، سعد نسیم 35اور اظہر علی20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد حفیظ صرف 7رنز بنا سکے۔رومان رئیس نے3وکٹیں لیں،خرم منظورکے81رنز کی بدولت کراچی بلوز نے ہدف 17.4 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، شاہ زیب 45 اور اسد شفیق 36 پر ناقابل شکست رہے۔ ایبٹ آباد کو پشاور کیخلاف 6وکٹ سے کامیابی ملی، ناکام ٹیم نے 4وکٹ پر195رنز بنائے، افتخار احمد 90رنز پر ناٹ آٹ رہے، فخر زمان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایبٹ آباد نے ہدف 3گیندوں قبل 4وکٹ پر عبور کرلیا، اوپنر نے 62گیندوں پر 100رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان 18رنز کی معاونت کرپائے۔ اسلام آباد نے فیصل آباد کو 8وکٹ سے دھرلیا، ناکام سائیڈ نے 8وکٹ پر 158رنز اسکور کیے، خرم شہزاد47،راحیل امیر 41 اور مصباح الحق31رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اسلام آباد نے ہدف 2اوورز قبل دو وکٹ پر حاصل کیا۔ آفاق رحیم 70رنز پر ناقابل شکست پویلین لوٹے، بابر اعظم نے38اور شان مسعود نے 30بنائے،عماد وسیم 12پر ناٹ آٹ رہے، سعید اجمل ناکام رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…