بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ایس ایل ؛ فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا، نجم سیٹھی کے مطابق آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے قواعد پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، میدان کے اندر اور باہر کرکٹرز پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگز کے کرپشن سے آلودہ ہونے کی کئی داستانیں سامنے آتی رہی ہیں، شاید ہی اس نوعیت کا کوئی ایونٹ ہو جس میں فکسنگ کی بازگشت سنائی نہ دی ہو، آئی پی ایل کامیاب ترین تجربہ ہونے کے باوجود اپنا دامن صاف نہیں رکھ پائی، بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ اور کیریبیئن لیگ میں بھی مشکوک واقعات سامنے آچکے،پاکستان کرکٹ کی صورتحال کچھ زیادہ ہی نازک ہے۔
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 3 کرکٹرز پر پابندی کی سزائیں حال ہی میں مکمل ہوئی ہیں،جمعرات کو پی ایس ایل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، سابق کپتانوں وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے ہمراہ موجود تھے، ان سے ایونٹ کو شفاف رکھنے کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا، جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی طرح پاکستانی لیگ میں بھی دنیا کے مختلف ممالک سے کرکٹرز آئیں گے۔
ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلیے اسے کسی بھی نوعیت کے ناخوشگوار واقعات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے، قطر میں پورے ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے تمام قوائد و ضوابط پر سختی سے کاربند رہیں گے،اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جسٹس قیوم رپورٹ کے تحت وسیم اکرم کو کرکٹ بورڈ میں کسی قسم کی ذمہ داری دینے سے منع کیا گیا تاہم پی سی بی نے پی ایس ایل کیلیے ان کی خدمات حاصل کرنے کو ترجیح دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…