اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ نے دھوم مچا دی، بڑے بڑے نام کھیلنے کے خواہش مند

datetime 11  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا راز سامنے آنے لگا۔ آٹھ ملکوں کے کم از کم تیس سپر سٹارز اِن ایکشن ہوں گے۔ سری لنکن لیستھ ملینگا اور اینجلو میتھوز نے تو او کے بھی کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر میں شیڈول پاکستان کی پہلی سپر لیگ کے انعقاد کی منزل تک کا سفر تیزی سے طے ہونے لگا ہے۔ آٹھ ملکوں سے تیس سٹارز کرکٹرز نے اپنی دستیابی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے مارلون سموئلز، لینڈل سمنز، کرس گیل، سنیل نرائن، سموئل بدری کے نام فائنل ہو گئے۔ سری لنکا کے لیستھ ملینگا، تلکا رتنے دلشان، اجنتھا مینڈس، اینجلو میتھیوز، سنانائکے، کلاسیکرا اور کوشال پریرا بھی کھیلیں گے۔ آسٹریلیا سے آرون فِنچ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل سٹارک، پیٹ کمِنز، شین واٹسن اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز مارٹن گپٹل، نیتھن میکلم، مچل مکلینگن اور برینڈن میکلم بھی جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر، جے پی ڈومینی اور فاف ڈوپلیسی، زمبابوے سے مساکدزا، پراسپر اٹسیا، انگلینڈ کے آئن مورگن، ایلیکس ہیلز، سٹیو فِن، بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے نام بھی پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…