اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

روڈ میپ سے گزرنے کی شرط، عامر، آصف اور سلمان پر رواں برس فرسٹ کلاس کے دروازے بند رہیں گے

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

کے ساتھ مستقبل نہیں ہے تو انہیں غیر ملکی لیگز اور کائونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق محمد آصف نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ ان سے لیسٹر شائر کائونٹی اگلے سال کے لئے معاہدہ کرنا چاہتی ہے اور کئی لیگز کے ساتھ ان کے ایجنٹ کا رابطہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آصف کی درخواست پر غور کررہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قومی سیزن میں تینوں کرکٹرز جب روڈ میپ سے گذریں گے انہی چھ ماہ کے دوران سیزن ختم ہوجائے گا اس طرح انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کےلئے اگلے سال کا انتظار کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو جو رپورٹ دی گئی ہے اس کے مطابق قومی اکیڈمی میں جب محمد عامر ٹریننگ کے لئے آتے ہیں تو کئی سینئر کھلاڑیوں کا رویہ تبدیل ہوجاتا ہے اس کے پیش نظر ان کرکٹرز کو پابند کردیا گیا ہے کہ جب قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہوں یہ کھلاڑی اکیڈمی میں نہیں رک سکتے۔ پاکستان ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں نے بورڈ پر واضح کردیا ہے کہ وہ کرپٹ کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔ دریں اثناء محمد آصف نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹرز جو میری، سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر رہے ہیں شاید وہ مستقبل میں خود قومی ٹیم کا حصہ ہی نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں، دیہات کی ٹیم نہیں جہاں چند کھلاڑی دوسروں کو کھلانا نہ چاہیں۔ کھلاڑی آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، کسی کی سلیکشن کی بھی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ اگر پاکستان کو ہماری ضرورت ہے تو اس بات سے قطع نظر کہ چند کھلاڑی کیا سوچتے ہیں، ہم منتخب ہوں گے۔ آصف نے کہا کہ چند کھلاڑی میرے، عامر اور سلمان کے خلاف بول رہے ہیں۔ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ یہ ان کی رائے ہے۔ یہ نہ ہی سلیکٹرز ہیں اور میرے خیال میں نہ ہی ان کا سلیکٹرز پر اثرورسوخ ہے اور ٹیم میں ہمارا انتخاب ہماری گراؤنڈ میں کارکردگی پر ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…