اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ،میچ فکسرزکیلئے جال بچھانے کی تیاریاں

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

پر ایونٹ آرگنائزرز کے ساتھ کام کیا، معاوضے اور ایئرٹکٹ کے ساتھ قیام و طعام کے تمام اخراجات منتظمین نے ہی برداشت کیے۔مگر اب آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ممبر ملک کا اپنا ڈومیسٹک اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ موجود ہے، ابتدا میں ان کے نہ ہونے کی وجہ سے کونسل کو اپنے ارکان بھیجنا پڑتے تھے، فروری میں چونکہ 4 سیریز جاری ہوں گی اس لیے آئی سی سی کیلیے اپنے اے سی ایس یو کو بھیجنا مشکل ہے،3 سے 24فروری تک آسٹریلیا کا دورئہ نیوزی لینڈ طے ہے، بنگلہ دیش زمبابوے کی میزبانی میں مصروف ہوگا، انگلش ٹیم جنوبی افریقہ میں سیریز کھیلے گی۔
دسمبر 2015 میں شروع ہونے والا یہ طویل ٹور21 فروری 2016 کو ختم ہوگا، بھارت سری لنکا سے ہوم سیریز میں مصروف ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ تاحال پی سی بی نے کونسل سے تحریری درخواست نہیں کی مگر ایسا کرنے پر اگر ممکن ہوا تب ہی کسی کو دوحا بھیجا جائے گا، آئی سی سی کی اولین ترجیح انٹرنیشنل کرکٹ ہی ہے۔
وینیوز زیادہ ہونے کی صورت میں ایک سے زائد اے سی ایس یو آفیشل کا تقرر ہوتا ہے، دوحا میں گوکہ ایک ہی گراؤنڈ میں میچز ہوں گے مگر پھر بھی ایک آفیشل پر کام کا سارا بوجھ نہیں ڈالا جا سکے گا، لہذا 2یا تین ارکان کو فرائض سونپے جائیں گے، انگلینڈ میں حال ہی میں ختم ہونے والے ایونٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور جنوبی افریقی ٹورنامنٹ میں بھی مقامی اینٹی کرپشن یونٹ نے خدمات انجام دی تھیں۔
دوسری جانب آئی سی سی فل ممبران کو ڈومیسٹک لیگز کیلیے باقاعدہ اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی بس آگاہ کرنا پڑتا ہے، لہذا پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا،2008 میں آئی پی ایل لانچ ہونے سے قبل بھارت کا معاہدہ ہوا اس میں اینٹی کرپشن، اینٹی ریسزم (نسل پرستی) اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ بھی شامل کیا گیا تھا، بی سی سی آئی پر لازم تھا کہ وہ تمام فرنچائزز کے ان امور پر عمل درآمد لازم بنائے، پی سی بی کو بھی اپنی لیگ سے قبل ایسا ہی کرنا ہوگا۔
عدم دستیابی پر پی سی بی کو اپنے آفیشلزپر انحصار کرنا پڑے گا،آئی سی سی اے سی ایس یو کی ورکشاپ کا آج دبئی میں آغاز
دریں اثنا آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کا 2 روزہ ورکشاپ بدھ اور جمعرات کو دبئی میں منعقد ہو گا، پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) اعظم کریں گے، ورکشاپ میں کونسل ممبران کے ڈومیسٹک اینٹی کرپشن نمائندے شریک ہوں گے، انھیں ٹریننگ اور ڈیٹا شیئرنگ سمیت انٹرنیشنل اینٹی کرپشن کوڈ سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…