کراچی(نیوزڈیسک) پی سی بی سپر لیگ کیلیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلیے کوشاں ہے،اس صورت میں اسے فیس کے ساتھ دیگر تمام اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔عدم دستیابی کی صورت میں پاکستان کو اپنے اے سی ایس یو پر انحصار کرنا پڑے گا۔ دریں اثناآئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کا 2 روزہ ورکشاپ بدھ اور جمعرات کو دبئی میں منعقد ہو گا، پاکستان کی نمائندگی ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) اعظم کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ4 سے 24 فروری تک دوحا قطر میں ہو گی۔پی سی بی کی کوشش ہے کہ ایونٹ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن آفیشلزکا تقرر ہو،بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھارت نے آئی پی ایل جبکہ ٹوئنٹی20چیمپئنز لیگ کیلیے بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی خدمات لی گئی تھیں، آفیشلز نے ڈیپوٹیشن



















































