ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹی ٹوئنٹی ، اسٹار کرکٹرز بھی جلوے بکھیرنے کو تیار

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوز ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹار کرکٹرز بھی جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں، مین راو¿نڈ کا کل سے آغاز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے کوالیفائرز کا یکم ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں آغاز ہوا جس میں پول اے میں لاہور بلوز ،کوئٹہ، لاڑکانہ اور آزاد کشمیر جبکہ پول بی میں کراچی بلوز، فاٹا، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور ریجن کی ٹیمیں شریک تھیں، پوائنٹس پوزیشن کے تحت کھیلے گئے سیمی فائنلز میں بہاولپور نے ہفتے کو لاہور بلو کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ کراچی بلوز نے کوئٹہ کیخلاف ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کامیابی حاصل کرکے پیش قدمی جاری رکھی، مین راو¿نڈ منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، اس مرحلے میں 12ٹیمیں ٹائٹل کیلیے جنگ لڑیں گی۔ گروپ اے میں سیالکوٹ،کراچی (وائٹ)، حیدر آباد، ملتان، راولپنڈی اور کوالیفائر ریجن بہاولپور کو جگہ ملی ہے، گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور (وائٹ) ، ایبٹ آباد اور ایک کوالیفائر ریجن کراچی بلو شامل ہیں، دونوں سیمی فائنلز 14جبکہ فائنل 15ستمبر کو کھیلاجائے گا۔مین راو¿نڈ کے افتتاحی روز کل مرغزار گراو¿نڈ اسلام آباد میں پہلا میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جس میں قومی کرکٹرز سمیت نامور کھلاڑیوں کی انٹری شروع ہوجائے گی، حیدر آباد کیخلاف ملتان ریجن کی قیادت کامران اکمل کرینگے، انھیں راحت علی، ذوالفقار بابر، صہیب مقصود اور عمران فرحت کا ساتھ بھی حاصل ہوگا، حریف ٹیم کے کپتان شرجیل خان،ان کو کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات میسر ہونگی، اسی وینیو پر دوسرے میچ میں 2بجے کراچی بلوز اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، شہر قائد کی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کوالیفائرز میں شرکت نہیں کی تھی، ان کی غیر موجودگی میں سرفراز احمد نے کمان سنبھالی، اسکواڈ میں اسد شفیق، فواد عالم، انور علی، شاہ زیب حسن اور محمد سمیع جیسے کرکٹرز موجود ہیں، ایبٹ آباد کے کپتان یونس خان، یاسر شاہ بھی ہمراہ ہونگے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں دوپہر 12بجے کراچی وائٹ فیصل اقبال کی قیادت میں میدان میں اترے گی، مضبوط حریف سیالکوٹ کے کپتان شعیب ملک، مختار احمد، نعمان انور، حارث سہیل، بلاول بھٹی بھی اسی ٹیم میں شامل ہیں، اس وینیو پر دوسرا میچ شام 4بجے شروع ہوگا،لاہور وائٹ کی قیادت اظہر علی کے سپرد ہے، احمد شہزاد، عمراکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد عرفان اور اعزاز چیمہ جیسے بڑے نام اسکواڈ کا حصہ ہونگے، مقابل ٹیم اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم، عمر گل اور بابر اعظم بھی ساتھ موجود ہونگے، تیسرا مقابلہ رات 8بجے ہوگا جس میں راولپنڈی ٹیم کے کپتان سہیل تنویر کو ناصر جمشید، عمر امین، حماد اعظم اور یاسر عرفات کی خدمات میسر ہونگی،بہاولپور کی ٹیم میں بڑے نام تونہیں لیکن کوالیفائنگ راو¿نڈ میں تہلکہ خیز کارکردگی کے بعد اس کو کمزور حریف خیال نہیں کیا جاسکتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…