جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زہر اگلنا شروع کردیا

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)زمبابوے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی تین ملکی سیریز کی تصدیق کے بعد بنگلہ دیش نے بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈولنگ سسٹم کو تنقید کا نشانہ شروع کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کو حال ہی میں تین میچوں پر مشتمل سیریز میں شکست دی تھی جس کے بعد ماضی میں کمزور سمجھے جانے والی ایشین ٹیم نے چیمئنز ٹرافی کےلئے کوالیفائی کرنے کا جشن منایااس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو بھی تین صفر سے مات دی تھی جس کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں اس کی پوزیشن ساتویں ہوگئی اور یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے آگے ہے۔میزبان انگلینڈ کے علاوہ دنیائے کرکٹ کی ساتھ دیگر ٹیمیں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں میں حصہ لیں گی جس کے لیے کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے تاہم حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے تصدیق کی کہ ان کی ٹیم زمبابوے میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے ساتھ تین ملکی سیریز کھیلے گی جس کے بعد بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیے:جنوبی افریقی ٹیم کاڈرون کیمرے کا استعمال،بنگلہ دیش کا اعتراض

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں بھی اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ملے گا جو 11 جولائی کو شروع ہوگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بوڑد کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہا کہ جب سے آئی سی سی نے ایف ٹی پی کی پیروی کرنا چھوڑدی ہے اور ٹیموں کو باہمی طور پر ڈیل کرنے کی اجازت دی تب سے پورا نظام خراب ہوگیا انہوں نے کہا کہ اس سے سسٹم میں خامیاں پیدا ہوئیں۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتا۔ یہ صحت مندانہ مقابلہ نہیں۔بنگلہ دیش کو اب چیمئنز ٹرافی میں نشست پکی کرنے کے لیے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں میں سے کم از کم ایک میچ جیتنا ہوگا تاہم جلال پراعتماد تھے کہ ان کی ٹیم ایسا کرپائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم ابھی بھی چیمپئنز ٹرافی کھیل سکتے ہیں ہمیں صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پرفارم کرنا ہوگا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…