کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا دوسرا میچ(آج) 25 جون سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی-
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرا میچ (آج) سے شروع ہوگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد
-
چھٹیوں کے مزے ختم، اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
اب ہفتے کی چھٹی نہیں ہوگی! یکم اگست سے تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول آگیا
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
لاہور؛ گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت، ویڈیو کی مدد سے ملزم گرفتار
-
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل



















































