جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

کپتان بنتے ہی اظہر علی کو پر لگ گئے

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) ون ڈے کپتان بنتے ہی اظہر علی کی رینکنگ کو پر لگ گئے، اوپنر نے ایک ساتھ 24 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بیسٹ 56 ویں نمبر پر رسائی حاصل کر لی، بیٹنگ میں2 سیڑھیاں اوپر چڑھنے والے حفیظ کو بولنگ میں ناقص کارکردگی نے ٹاپ 20 سے آو¿ٹ کردیا، وہاب ریاض کی رینکنگ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، سعید اجمل بغیر کھیلے تنزلی کا سامنا کررہے ہیں۔
اظہر علی جب سے ون ڈے ٹیم کے کپتان بنے ان کی بیٹنگ میں کافی نکھار آگیا ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز میں بھی انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تین میچز میں اظہر نے 227 رنز بنائے، جس کی وجہ سے 24 درجے بہتری کے بعد وہ کیریئر بیسٹ 56 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، حارث سہیل کو بھی ایک ساتھ 17 درجے کی ترقی حاصل ہوئی جس سے وہ 57 ویں نمبر پر آگئے۔
حفیظ کو 2درجے بہتری نے 32 ویں نمبر پر پہنچا دیا تاہم بولنگ میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، اس وجہ سے وہ8 درجے نیچے 25 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ساتھی کھلاڑی وہاب ریاض کی عمدہ کارکردگی اور رینکنگ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، انھیں زمبابوے سے سیریز کے بعد 13 درجے ترقی ملی جس سے اب52 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح زمبابوے کے سین ولیمز7 درجے بہتری کے بعد 78 ویں نمبر پر آگئے۔ بولنگ میں ٹاپ پوزیشن پر مچل اسٹارک ہیں۔ ٹیم سے باہر ہونے والے سعید اجمل مزید 2درجہ تنزلی کے بعد اب ساتویں نمبر پر آگئے۔ جنید خان کو 6 درجہ خسارے نے 51 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔ آل راﺅنڈرز میں حفیظ بدستور پانچویں نمبر پر جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں، اس محاذ پر ٹاپ پوزیشن تلکارتنے دلشان کے پاس ہے،دوسرے نمبر پر شکیب الحسن ہیں۔ یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف آخری میچ موسم کی نذر ہونے کے باوجود رینکنگ میں پاکستانی87 پوائنٹس برقرار ہیں،ٹیم کا نواں نمبر اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کا امکان بدستور موجود ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…