اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سلیکٹر ز نے احمد شہزاد کے با رے میں فیصلہ کر لیا

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کے ناکردہ گناہ معاف ہوگئے، سلیکٹرز ان پر ٹیسٹ فارمیٹس کے دروازے بھی کھولنے پر غور کر رہے ہیں، سری لنکا کیخلاف میچز کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا، شعیب ملک اور محمد سمیع کی سینئر فارمیٹ میں واپسی کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوسکا،محمد عرفان کو صرف محدود اوورز کے میچز ہی کھلائے جائیں گے، سعید اجمل کے انتخاب کا کوئی امکان نہیں ہے، چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ راحت علی اور احسان عادل کی میڈیکل رپورٹس ملتے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا سے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 48 گھنٹوں میں متوقع ہے جس میں ممکنہ طور پر اوپنر احمد شہزاد کی واپسی ہوگی، انھیں ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس اورمصباح الحق کی رپورٹ پر ٹیم سے باہر کردیا گیا مگر شاہد آفریدی انھیں ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کرانے میں کامیاب رہے تھے، انھیں زمبابوے سے سیریز کے ون ڈے اسکواڈ میں رکھا گیا مگر کوئی میچ نہ کھیل سکے،اب احمد شہزاد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہاکہ احمد شہزاد 2014 میں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کے بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے، انھوں نے اپنی آخری اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی سنچری سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا تھا،اب وہ سلیکشن کیلیے کلیئر ہوچکے جہاں تک ڈسپلنری معاملات ہیں ان سے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو نمٹنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے ٹیسٹ اسکواڈ پر بات چیت کی، ہمیں اب فاسٹ بولرز راحت علی اور احسان عادل کے بارے میں میڈیکل پینل کی رپورٹس کا انتظار ہے، مصباح الحق اور یونس خان پہلے ہی نیشنل اکیڈمی میں دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
ہارون رشید نے مزید کہا کہ سری لنکا ایک مشکل حریف ہے اس کے باوجود فاسٹ بولر محمد عرفان کو صرف محدود اوورز کے میچزمیں ہی کھلایا جائے گا، سہیل خان کو کمر کی تکلیف سے نجات کیلیے مزید وقت درکار ہے۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے شعیب ملک اور محمد سمیع کی ٹیسٹ میں واپسی پر بھی غور کیا لیکن اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیسٹ ٹیم کافی بہتر جارہی ہے،اس میں فی الحال تجربات کسی صورت بہتر نہیں ہوں گے۔اسی طرح بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے نوجوان اوپنر سمیع اسلم کو بھی دورئہ سری لنکا میں سائیڈ لائن ہونا پڑے گا، تیسرے اوپنر کی جگہ کیلیے خرم منظور اور شان مسعودمیں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ آف اسپنر سعید اجمل کے اس ٹور کیلیے بھی منتخب ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…