ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قیادت سنبھالتے ہی ریکارڈز اظہرکی جھولی میں گرنے لگے

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) قیادت سنبھالتے ہی ریکارڈز اظہر علی کی جھولی میں گرنے لگے، وہ ہدف کے کامیاب تعاقب میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی قائد بن گئے، انھوں نے دورقیادت میں 2تھری فیگر اننگز کھیلنے والے انضمام الحق اور شاہد آفریدی کو بھی جوائن کرلیا،گذشتہ 5میچز کے دوران اوسط اور رن ریٹ میں بھی نمایاں بہتری آگئی۔
اظہر علی کیلیے قیادت کا تاج بطور بیٹسمین بھی بڑا مبارک ثابت ہوا، انھوں نے ٹیم کی کمان سنبھالتے ہی رنز کے انبار لگانا شروع کردیے ہیں،اوپنرنے جمعے کو زمبابوے کیخلاف 102 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، یوں انھیں ہدف کے کامیاب تعاقب میں سنچری بنانے والے پہلا پاکستانی کپتان بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا،اس سے قبل عامر سہیل نے بھارت کیخلاف ٹورنٹو میں 1998میں کھیلے گئے میچ میں 97رنز بنائے تھے۔ اظہر نے دورقیادت میں 2تھری فیگر اننگز کھیلنے والے سینئرز کو بھی جوائن کرلیا،ان سے قبل انضمام الحق 87اور آفریدی38 میچز میں یہ سنگ میل 2،2 بار عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے،پاکستان کی جانب سے مجموعی طور ون ڈے کرکٹ میں 170سنچریاں اسکور کی گئیں، ان میں سے صرف 11 کپتانوں کی جانب سے تھیں۔
یاد رہے کہ اظہر علی نے قیادت سنبھالنے سے قبل 14میچز میں 41.09کی اوسط اور 64.84 کے اسٹرائیک ریٹ سے 452رنز اسکور کیے تھے، ان میں 4 ففٹیز شامل رہیں، بعد ازاں کھیلے گئے 5میچز میں وہ 78.00 کی اوسط اور 91.76کے اسٹرائیک ریٹ سے 390رنز بناچکے، اس میں2 ففٹیزاور اتنی ہی تھری فیگر اننگز شامل ہیں۔
ان سے آگے کیوی گلین ٹرنر رہ گئے جنہوں نے قیادت کا آغاز کرتے ہوئے پہلے 5مقابلوں میں 396 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی جانب سے گذشتہ 48میچز میں صرف 2تھری فیگر اننگز کھیلی گئی تھیں جبکہ لاہور میں سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں اتنی ہی سنچریاں بنائی گئیں، 2 مسلسل اننگز میں تھری فیگر اننگزکا یہ چوتھا موقع ہے، ایلٹن چگمبرا اور سکندر رضا سے قبل برینڈن ٹیلر نے رواں سال ورلڈکپ کے 2 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، سکندر اپنے آبائی وطن کیخلاف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی نڑاد بیٹسمین بنے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…