بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی اپنی پوزیشن پرنظرثانی کرے،زمبابوے

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناس نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کرے۔
ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خوفزدہ ہیں انھیں ہماری ٹیم کے جاری ٹور کے دوران یہاں آنا چاہیے۔ ولسن نے کہا کہ زمبابوین اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیٹی نے وزارت خارجہ سے مشاورت کی اور وہاں پر کسی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر جو کچھ کراچی میں ہوا اس سے خدشات بڑھے، میں نے کمیٹی کے آفیشلز سے ملاقات کرنا چاہی مگر وہاں سے جواب آیا کہ وہ مصروف ہیں، ہمارے پاس بھی وقت نہیں تھا، ٹیم کی روانگی سے قبل صرف دو دن باقی تھے۔
میں نے حکومت میں متعلقہ اتھارٹیز سے بات کی اورانھوں نے دورے کی اجازت دے دی۔ ولسن نے مزید کہا کہ میں دنیا خاص طور پر ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ہمیں آئی سی سی کے ممبران سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ اس کے حوالے سے اپنی پوزیشن پر نظر ثانی کریں، وہ جب یہاں آئیں گے تب ہی علم ہوگا کہ کرکٹ کے محفوظ انعقاد کیلیے کیسے انتظامات کیے گئے ہیں، ہمارایہاں عوام کی جانب سے بھی گرمجوش استقبال ہوا، ہم خود کوانتہائی محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

مزید پڑھئے:چین : آم کھانے والی عورتوں کی اولاد زیادہ خوبصورت ہوتی ہے ،ماہرین



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…