اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

فکسنگ بم سے آئی پی ایل کے درو دیوار جھنجھنا اٹھے

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی / احمد آباد(نیوز ڈیسک)ایک اور فکسنگ بم سے آئی پی ایل کے درودیوار جھنجھنا اٹھے، بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رواں سیزن کے کم سے کم تین میچز کو فکسڈ قرار دے دیا، 2بکیز کو گرفتار کرلیا گیا، ایک بیمار بن کر اسپتال میں داخل جبکہ2 سٹے باز بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 2013 میں منظر عام پر آنے والے آئی پی ایل فکسنگ تنازع کے دھول ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، اس بار پولیس کے بجائے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رواں سیزن کے کم سے کم تین میچز کو فکسڈ قرار دے دیا ہے،ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم نے چند بہت بڑے بکیز حراست میں لیے، ان سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پرکہہ سکتے ہیں کہ رواں سیزن کے کم سے کم تین میچز فکسڈ تھے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز احمد آباد یونٹ کے چھاپے میں نئی دہلی سے مکیش شرما اور سکھوندر سودھی نامی بکیز کو گرفتار کیا گیا،تھانے نامی علاقے سے ایک اور مشکوک شخص انیل جے سنگھانیاکے بھی سمن جاری کیے گئے، مگر جب آفیشلز اس کے گھر پہنچے تو آدھے گھنٹے تک دروازہ ہی نہیں کھلا، پھر اہلیہ نے آکر بتایا کہ شوہر بیمار ہیں، اندر جانے پر دیکھا کے وہ بستر پر دراز تھا، اسی اثنا میں بیگم اپنے شوہر کے تمام موبائلز لے کر وہاں سے کھسک گئیں چونکہ ان آفیشلز کے ساتھ کوئی خاتون نہیں تھی اس لیے وہ کچھ بھی نہیں کرپائے، سنگھانیا کو پیر کے روز ڈائریکٹوریٹ حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔
اسی طرح جے پور میں بھی ونیت اورراہول گنگوال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا مگر دونوں بھائی پہلے ہی وہاں سے غائب ہوچکے تھے، ان کے گھر سے ساڑھے 6 لاکھ روپے نقد، بڑی مقدار میں زیورات اور مختلف دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔ تحقیقات میں شریک ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے بکیز گرفتار شدگان شرما اور سودھی سے رابطے میں تھے، ان دونوں کی جانب سے بہت بڑی رقم حوالہ چینل کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی، یہ لوگ غیرملکی جوا کھلانے والی فرمز میں داﺅ لگاتے تھے، ان کے پیٹرنز سے چند میچز فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…