پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی میچ کے دوران سری لنکن امپائردھرما سینا سے الجھ پڑے

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد دکن(نیوز ڈیسک) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی آئے روز تنازعات کا شکار رہتے ہیں اور حال ہی میں وہ آئی پی ایل کے میچ کے دوران امپائر سے بھی الجھ پڑے۔انڈین پریمیئر لیگ میں حیدرآباد سن رائزرز اور رائل چیلینجز بنگلور کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران ہلکی بارش شروع ہوگئی ،موسلا دھار بارش کی وجہ سے پہلے ہی میچ کو 11 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔پہلی اننگز کے آخری اوورز کی چوتھی گیند پر ویرات کوہلی اپنی جانب آئی گیند پکڑنے میں ناکام رہے اوربال ان کے ہاتھ سے پھسل گئی۔اس پر ویرات کوہلی اور وکٹ کیپر دینیش کارتک نے سری لنکن امپائر کمارا دھرما سیناسے احتجاج کیا اور تیز بارش کے باوجود میچ جاری رکھنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اننگز ختم ہونے کے بعد غصے میں بھپرے ہوئے ویرات کوہلی امپائر دھرما سینا کے پاس گئے اور ان سے سخت الفاظ میں دریافت کیا کہ بارش کے باوجود میچ کیوں نہ روکا گیا۔اس دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے امپائر انیل چوہدری نے ویرات کوہلی کوخاموش کرایا جبکہ امپائردھرما سینا خاصے ناراض نظر آئے۔
دوسری جانب امپائر سے تلخ کلامی پر تاحال ویرات کوہلی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی جانب سے بدتمیزی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اپنی جارحانہ طبیعت کی وجہ سے وہ پہلے بھی کئی میچوں کے دوران مختلف تنازعات میں ملوث رہے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…