ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی کے حوالے سے بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری فلم کےلئے اپنے قیمتی سامان کی قربانی دے دی۔ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کو اپنا قیمتی ذاتی سامان دیا ہے جس میں ان کے اہم میچوں میں استعمال کی گئی کِٹ، بیٹ اور دیگر سامان شامل ہے۔ انہوں نے کچھ اہم ٹرافیاں بھی ہدایتکار کے حوالے کی ہیں۔
پروڈکشن ہاﺅس 200ناٹ آﺅٹ کے پروڈیوسر روی بھاگچڑکا یہ فلم بنا رہے ہیں جب کہ اس کی ہدایتکاری جیمز ارسکین کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹائٹل کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم اسے آئندہ سال ریلیز کیاجائے گا۔ ڈاکیومنٹری فلم میں سچن ٹنڈولکر کے انٹرویو بھی شامل کئے گئے ہیں جبکہ سابق بھارتی کرکٹر، موجودہ کرکٹرز اور دنیا بھر کے اہم کرکٹرز اور امپائرز سے گفتگو بھی شامل کی جائے گی۔
ٹنڈولکر نے فلم کے لئے اپنے قیمتی سامان کی قربانی دے دی
24
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں