لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے باوجود ہنگامی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے پاکستانی ٹیم کے دورے کے ختم ہونے کا انتظار کریں گے اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہو گا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری چیئرمین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں لیکن ہنگامی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن اتنی خراب کارکردگی کی انہیں بھی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مصباح الحق کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیم کو وقت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیم میں بعض کھلاڑی پہلی بار کھیل رہے تھے جبکہ ہوم گراﺅنڈ پر بنگلہ دیشی ٹیم بہت مضبوط اور متوازن تھی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ مختلف ہے اور ان دونوں میں نتائج مختلف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر ہے لیکن ون ڈے میں ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں، ون ڈے رینکنگ میں ٹیم کو آگے آنا ہو گا۔
دورہ ختم ہونے پراہم فیصلے کریں گے: شہریارخان
24
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں