ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔ ڈھاکہ پہنچنے والے کھلاڑیوں میں یونس خان، بابر اعظم ، سابق کپتان مصباح الحق اور عمران خان بھی شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی سرفراز احمد، سمیع اسلم، اسد شفق، سعید، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان اور راحت علی پہلے سے ہی ون ڈے ٹیم کے ہمراہ ڈھاکہ میں ہیں۔ پاکستان بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے آخری حصے میں دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ اس کا پہلا میچ آئندہ ہفتے28اپریل سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ6مئی کو شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھلنا کے شیخ ابو نصیر سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
چین اب امریکہ کا دشمن نمبر ون نہیں رہا، پینٹاگون نے چین کیلئے خطرے کی سطح کم کردی، اب امریکہ کی پہلی...
-
لاہور، جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار















































