اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

شکست کا خمیازہ رینکنگ میں تنزلی کی صورت بھگتنا پڑا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا خمیازہ مزید کتنا عرصہ بھگتنا ہوگا، یہ تو فی الحال نہیں معلوم، البتہ رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں اس کا آغاز ہوچکا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں سب سے زیادہ زوال جن کھلاڑیوں کو آیا ان میں محمد حفیظ اور سعید اجمل شامل ہیں۔ آل راو¿نڈر کے طور پر شامل محمد حفیظ آل راو¿نڈ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ تینوں میچز میں کل8رنز بنانے والے حفیظ کی بیٹنگ میں رینکنگ پانچ درجے ڈراپ ہوئی۔ اب وہ38ویں نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن پر پابندی کے باعث پہلے دو میچز میں بولنگ کا موقع نہ مل سکا۔ تیسرے میچ میں جب ایکشن کلیئر ہونے کے سبب موقع ملا تو بھی وہ کچھ نہ کر سکے اور اب تین درجہ تنزلی کے ساتھ وہ19ویں نمبر پر ہیں۔
ادھر سعید اجمل کو دوسرا سے محرومی نے شدید طور پر متاثر کیا۔ وہ پانچویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جنید خان کی پوزیشن میں 10درجوں کی کمی آئی اور وہ49وین پوزیشن پر جا پہنچے۔ عمر گل79ویں پوزیشن پر آئے۔ انکی پوزیشن میں پانچ درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ وہاب ریاض ان چند پاکستانیوں میں شامل ہیں جو خراب سیریز کے باوجود بھی رینکنگ بہتر بنانے میں کامیاب رہے۔ وہاب چار درجہ بہتری کے ساتھ68ویں جبکہ بلے بازوں میں حارث سہیل17درجہ بہتری سے79 ویں پوزیشن پر آگئے۔ کپتان اظہر علی پہلی بار ون ڈے ریکنگ میں شامل ہوئے۔ ان کی پوزیشن85ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹرز مشفیق الرحیم، سومیہ سرکار، عرفات سنی پاکستان کی خراب پرفارمنس کی بدولت کیریئر کی بلند ترین رینکنگ پوزیشنز پر پہنچ گئے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…