منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ (آج )کھیلا جائےگا،بنگلہ دیشی ٹیم میںتین نئے کھلاڑی شامل

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا،ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ آج ( جمعہ ) کو میرپور میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیلئے ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی اسکوڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیاہے۔ نئے کھلاڑیوں میں رونی تعلقدار،مستفیض الرحمن اور لیٹن داس شامل ہیں۔ جبکہ فاسٹ بولر روبیل حسین اور مومن الحق ڈراپ کوکردیا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ آج ( جمعہ ) کھیلا جائے گا۔ اوپنر رونی تعلقدار ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ لیکن انہیں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا،جبکہ لیٹن داس کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کی وجہ سے موقع دیا گیاہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو انڈرنائنٹین اور اے ٹیم کیلئے عمدہ بولنگ کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مشرفی مرتضی، شاکب الحسن،سومیا سرکار،تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، ناصر حسین، تسکین احمد، صابر رحمن ،عرفات سنی اورابوالحسن شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…