جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

روبیل حسین پر اداکارہ کی نجی تصاویر افشاءکرنے کا الزام

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی کرکٹر روبیل حسین جو گزشتہ برس کے اختتام سے ہم وطن اداکارہ نازنین اختر کے حوالے سے سکینڈل کے سبب خبروں کی زد میں ہیں، ایک نئی پریشانی سے دوچار ہوچکے ہیں۔ اب اداکارہ نازنین اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ کرکٹر نے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کی ہے۔ سکائپ پر دوران گفتگو انہوں نے اداکارہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ ان کی نجی تصاویر میڈیا کو جاری کردیں گے۔ واضح رہے کہ نازنین اختر نے دسمبر 2014میںیہ الزام عائد کیا تھا کہ روبیل حسین شادی کا جھانسہ دے کے ان کے ساتھ زیادتی کرتے رہے ہیں اور پھر شادی کے وعدے سے مکر گئے۔ اداکارہ کی درخواست پر روبیل کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوئے۔ نازنین نے حالیہ ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں روبیل کے کردار اور ٹیم پرفارمنس کی خوشی میں مقدمہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ تازہ ترین الزام کے ہمراہ نازنین نے سکائپ ریکارڈنگ بھی فراہم کی ہے جس میں روبیل کو اداکارہ کو دھمکیاں دیتے ہوئے صاف سنا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھئے:دنیا کے نالائق ترین افراد، جن کے قدموں میں کامیابی بچھ گئی

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…