اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈ کپ میں معین خان کو بھیجنے والے سیٹھی تھے؛عقدہ کھل گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

لاہور (نیوزڈیسک) پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ معین خان آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم سمیت جانے والے پی سی بی آفیشلز میں شامل نہ تھے بلکہ بورڈ کی جانب سے اپنے خرچے پر بھیجے گئے تھے اور پھر کسینو سکینڈل کی وجہ سے واپس طلب کئے گئے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ دراصل انہیں آسٹریلیا بھیجنے سینٹرل ایگزیٹکو کمیٹی کے چیف نجم سیٹھی تھے۔ اس بارے میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر معین خان کو ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کے حق میں نہ تھے بلکہ انہیں نجم سیٹھی کی سفارش پر آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔
کسینو سکینڈل کے اٹھنے پر اس لئے انہیں طلب کیا گیا کہ اس واقعے سے قومی ٹیم کی ساکھ بھی داو¿ پر لگ چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سلیکٹرز ایک یا دو میچز کیلئے جاتے رہے ہیں جس کے بعد وہ واپس آجاتے ہیں مگر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ معین خان کو مینیجر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب ٹیم کے ساتھ نہ بھجوانے سے ایک نیا پنڈورا باکس بھی کھل سکتا ہے جس کی وجہ سے انہیں بھجوایا گیا۔ اس معاملے کی تحقیقات نہ کرنے کیلئے شہریارخان نے یہ جواز پیش کیا کہ چونکہ معین خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی، اس لئے اس معاملے پر مزید تحقیقات کا کوئی جواز نہیں تھا۔ معاملہ چونکہ حکومتی ایوانوں تک جا پہنچا تھا، اس لئے معین خان کو قبل از وقت ہی طلب کرنا اور پھر انہیں ٹیم کے عہدے سے فارغ کرنا ضروری تھا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…