جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ورلڈ کپ سے باہر،کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ورلڈ کپ سے باہر،کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور213رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی جواب میں آسٹریلیا ے مقررہ ہدف4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایڈیلیڈ اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 213 رنز بنائے ہیں۔ سرفراز احمد نے صرف 10 رنز ہی بنائے اور سرفراز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دھوکہ دے ڈالا ۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی اوپنرز اس میچ میں ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ اوپنر احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے محتاط انداز اپنایا۔ تاہم پانچویں اوور میں مچل سٹارک کی گیند پر سرفراز احمد دھوکا دے گئے اور باہر جاتی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔ سرفراز احمد نے صرف 10 رنز ہی بنائے۔ جوش ہیزل ووڈ کے اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر احمد شہزاد بھی غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے بھی پاکستان کے سکور میں صرف 5 رنز کا ہی اضافہ کیا۔ مصباح الحق اسی اوور میں آو¿ٹ ہوتے ہوتے بچے جب گیند وکٹ کو لگی مگر بیلز نہیں گریں۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کے لئے 73 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مصباح الحق چھکا مارنے کی کوشش میں گلین میکسویل کی گیند پر باﺅنڈری کے قریب کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

مزید پڑھئے:پانڈے کے کاٹنے پر 80 ہزار ڈالرکا جر مانہ

انہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے۔ جنہوں نے 41 رنز بنائے پاکستان کی پانچویں وکٹ 124 رنز پر گری جب عمر اکمل 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی صہیب مقصود 29 رنز بنا کر ہیزل وڈ کی تیسری وکٹ بنے۔ بوم بوم آفریدی نے ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور صرف 23 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ فاسٹ باﺅلرز وہاب ریاض نے 16 جبکہ سہیل خان 4 رنز بنا کر واپسی کی راہ لی۔ پاکستان ٹیم کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی احسان عادل تھے جنہوں نے صرف 15 رنز بنائے۔

مزید پڑھئے:وہ ایئرلائن کمپنی جسے 25روپے میں فروخت کیا گیااور آج

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، مچل سٹارک اور گلین میکسویل نے 2، 2 جبکہ جانسن اور فولکنر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان کی فلڈنگ انتہا ئی ناکس ہیں جبکہ اسمتھ کا 44 رنز پر وہا ب کی با ولنگ پر راحت علی نے آسان کیچ چھو ڑا اور اس کا کیچ چھو ڑنا قو می کر کٹ ٹیم کو مہنگا پڑا اور اس بعد سہیل خان نے بھی آسان کیچ چھو ڑ کر ٹیم کو مزید مشکلا ت میں ڈال دیا ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…