نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو کرکٹ ورلڈ کپ کے خاتمے کے ساتھ ہی کرکٹ بورڈ سے فارغ کردیا جائے گا۔ معین خان کو واضح کردیا گیا کہ اب ان کی کرکٹ بورڈ کو کوئی ضرورت نہیں، نئے چیف سلیکٹر اور نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کی ہدایات دی جا چکی ہے۔معین خان کی جگہ چیف سلیکٹر کی دوڑ میں وسیم باری اور محسن خان کا نام لیا جارہا ہے۔ہندوستان ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے لکھا کہ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کو آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے خاتمے کے ساتھ ہی چیف سلیکٹر کی حیثیت سے ا ن کے فرائض سے سبکدوش کردیا جائے گا۔اس سے قطع نظر کہ پاکستانی ٹیم کا میگا ایونٹ میں کس موڑ پر سفر ختم ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی کپ سے واپسی کے بعد حال ہی میں پی سی بی کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں معین خان کو بتادیا گیا کہ ان کی چیف سلیکٹر کی حیثیت سے خدمات کی کوئی ضرورت نہیں۔