ہوبارٹ(نیوزڈیسک)آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد آئرش ٹیم گروپ “بی” میں چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ کے بلیرو اوول میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کے پہلے آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی توآئرش بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوین کھلاڑیوں نے بھی آئرش بولرز کی خوب پٹائی کی لیکن جیت سے صرف 5 رنزدوری پر 326 کے مجموعے پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان برینڈن ٹیلر 112 اور سین ولیمز 96 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سکندررضا 12، چیباہا 18، سولومون مرے 11، مساکدزا 5،ریگز چیکبوا 17، تاوندا موپاریوا 18 اور کریگ ایرون 11 رنز بنا سکے۔ آئرلینڈ کی جانب سے الیکس کوسیک نے 4، جون مونی اور کیون اوبرین نے 2،2 جب کہ جارج ڈوکریل اور اینڈی میکبرائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آئرلینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز کپتان ولیم پوٹرفیلڈ اور پال اسٹرلنگ نے پراعتماد انداز میں کھیل کاآغازکیا لیکن پال اسٹرلنگ 16 کے مجموعی اسکور پر تیناشے پنینگرا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جس کے بعد کپتان پوٹرفیلڈ بھی 29 رنز بنانے کے بعد 79 کے مجموعے پر ولیمز کا شکار بنے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں ایڈ جوز اور اینڈی بیلبرن نے 138 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 217 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد جوز 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے،اینڈی بیلبرن 97، کین اوبرین 24، گیری ولسن 25اورنیل اوبرین 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئےزمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چیتارا اور سین ولیمز نے 3،3 جب کہ تیناشے پنیانگرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے ایڈ جوز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آئرلینڈ نے زمبابوے کو پانچ رنز سے شکست دے دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد
-
اداکارہ نادیہ خان کو بیٹے کےساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا















































