آکلینڈ(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز بار بار یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کپتان کچھ الگ سوچے تو ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں عرفان سے اوپننگ کراو¿ں۔آکلینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا سے میچ کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں اور نہیں چاہتے کہ میچ بارش کی نذر ہو جائے اور ایک پوائنٹ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کھلانے کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیاہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد عرفان مکمل فٹ ہے اور جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے، پریکٹس سیشن کے دوران ایڑھی میں چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے حارث سہیل کے بارے میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کے میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں کچھ کھیلنا قبل از وقت ہو گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا ایک اچھی ٹیم ہے اور ان کے پاس بہترین بلے باز موجود ہیں، ڈویلیئرز کو رن بنانے سے روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اسے جلد آو¿ٹ کر دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بولنگ مضبوط ہے اور مجھے اس پر مکمل اعتماد ہے، ہم جنوبی افریقا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، نہیں سمجھتا کہ آفریدی کی موجودگی میں یاسر شاہ کو کھلانے کی کوئی ضرورت ہے۔