بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

آفریدی کے پاس سالگرہ یادگار بنانے کا سنہری موقع

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(نیوز ڈیسک)اسٹار پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کل اپنی 35ویں سالگرہ منائیں گے اور زمبابوے کے خلاف میچ اس موقع کو یادگار بنانے کا شاندار موقع ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستانی ٹیم زمبابوے کے مدمقابل ہو گی اور یکم مارچ یعنی اتوار ہی کو آفریدی اپنی سالگرہ منائیں گے۔ صاحبزادہ شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے اور 1996 میں اپنے دوسرے ہی انٹرنیشنل میچ 37 گیندوں پر دنیا کی تیز ترین سنچری بنا کر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ان کا یہ ریکارڈ تقریباً 17 سال تک قائم رہا جسے نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے نام کر لیا۔ اب زمبابوے کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی کے پاس اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کا نادر موقع ہے اور زمبابوے کے خلاف ان کے شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ کپنا غلط نہیں ہو گا کہ وہ واقعی اس دن کو اپنے اور پاکستانی شائقین کے لیے یادگار بنا سکتے ہیں۔ آفریدی زمبابوے کےخلاف 30 میچوں میں 34 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 31.75 کی اوسط سے 762 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف میچ آفریدی کے پاس اس یادگار دن کو اپنے نام کرنے کا خاص موقع ہے اور یہ مکنہ طور پر آخری موقع ہو گا جب وہ ورلڈ کپ میں اپنی سالگرہ کے دن پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اب دیکھنا ہے کہ لالا اس دن کو کیسے یادگار بناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…