منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

معین خان بڑی رقم کےساتھ کسینوکےوی آئی پی لاﺅنج میں تھے، عینی شاہد کا انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)عینی شاہد نے معین خان کا بھانڈا پھوڑ دیا معین خان نے کسینو کے وی آئی پی لاﺅنج میں جوا کھیلا تھا۔ خصوصی گفتگو کرتے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے ایک رات قبل معین خان کافی دیر تک کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رہے۔عینی شاہد نے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معین خان رات 2 بجے سے تقریباَ ساڑھے 3 بجے تک کسینو کےوی آئی پی لاﺅنج میں تھے،ان کےپاس بڑی رقم تھی ،دس سےپندرہ ہزارڈالر کاجوا کھیلا ہوگا۔عینی شاہد نے ایک اور انکشاف کیا کہ کیسینو میں معین خان کے ساتھ جیونیوز کے اینکر یحیٰی حسینی بھی تھے۔عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے خود بیگم معین خان کو بھی کیسینو میں بڑی رقم کے ساتھ جواء کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ایک سوال کے جواب میں عینی شاہد کا کہنا تھا کہ معین خان کسینو کےوی آئی پی لاونج میں تھے اور وی آئی پی لاﺅنج میں داخلے کے لئے کم از کم دس سے پندرا ہزار ڈالر درکار ہوتے ہیں۔کیسینو میں موجود ایک پاکستانی نڑاد ڈاکٹر نے بھی معین خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بدترین شکست کے بعد چیف سلیکٹر کو کیسینو میں دیکھ کر حیرت ہوئی۔عینی شاہد نے بتایا کہ ان کے کچھ ساتھیوں نے بھی معین خان کے ساتھ تصویریں بنوائی ہیں جہیں حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ بطور ثبوت پیش کی جاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…