پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش لیگ کے لئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: قومی ٹیم کے آؤٹ آف فام کھلاڑی عمران نذیر نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخاب عالم نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کیلیے ان سے کمیشن طلب کیا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز نے اسے اپنی کردار کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام بے بنیاد ہے اور وہ اوپنر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکستوں کی باز گشت ابھی کم نہیں ہوئی ہے کہ قومی کرکٹرز عمران نذیر اور انتخاب عالم کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی۔

عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے کے عوض انتخاب عالم نے مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ کون کیا کر رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کی کرکٹ مزید بربادی کی طرف جائے گی۔عمران نذیر کے اس الزام کے جواب میں انتخاب عالم نے اسی اپنی کردار کشی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان الزامات پر وہ چپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ قومی کرکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…