منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی میڈیا سے بات چیت پر پابندی

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے میڈیا سے رابطے پر پابندی لگادی ۔ ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے جنرل منیجر میڈیا آغا اکبر نے ایک ای میل کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جمعے تک پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی یا آفیشل میڈیا سے بات چیت نہیں کرے گا۔ میڈیا میں آنے والے تنقیدی بیانات کے طوفان نے ٹیم انتظامیہ کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے انداز میں پاکستانی میڈیا کو بھی واضح پیغام دیا ہے کہ وہ گراﺅنڈ آنے کی زحمت کرنا چاہتے ہیں تو اپنے رسک پر آئیں کیوں کہ اگلے چھ دن کھلاڑی، کوچ وقار یونس اور ٹیم انتظامیہ کا کوئی رکن بھی پاکستانی میڈیا کے لئے دستیاب نہیں ہوگا۔ جمعے کو پاکستان ٹیم کا ایک کھلاڑی میڈیا سے بات چیت کرے گا۔ اس دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن میں صرف اور صرف توجہ کھیل پر مرکوز کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے بارے میں معلومات کے حصول میں بھی میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کیوں کہ ٹیم انتظامیہ اکثر خبروں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…