منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پے درپے شکستوں سے دوچار زخمی شاہینوں کی کرائسٹ چرچ سے برسبین آمد

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (نیوز ڈیسک) پے درپے شکستوں سے دوچار زخمی شاہین کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچ گئے ،کھلاڑیوں نے لٹکے چہروں کے ساتھ کرائسٹ چرچ سے برسبین تک کا سفر کیا،کرکٹرزشدید عوامی ردعمل کے بعد پریشان دکھائی دئیے۔قومی ٹےم کے ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم انتظامیہ ایک بار پھر سوچ وبچار میں مصروف ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد کپتان اور کوچ نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرنے سے گریز کیا۔کرائسٹ چرچ سے برسبین سفر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں اور انہوں نے عام لوگوں میں جانے سے گریز کیا۔

خراب کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز الگ تھلگ نظر آئے اور برسبین روانگی سے قبل کوئی کھلاڑی رات کو ہوٹل کے کمرے سے باہر نہیں آیا۔ تاہم پاکستان سے ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے آے والی لمحے لمحے کی خبر نے کھلاڑیوں کی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کے دوست اور اہل خانہ انہیں پاکستان کے مشتعل شائقین کے بارے خبریں سنا کر ان کی پریشانی میں اضافہ کرتے رہے۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے لئے انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے اس لئے کھلاڑی اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دلیر ہوکر کھیلیں۔ پیر کو کھلاڑیوں کو آرام کرنے دیا گیا ۔ آسٹریلیا میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر کے مطابق برسبین میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے تاہم کھلاڑی جمنازیم میں معمول کی ورزش کریں گے۔ پریکٹس کے بجائے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں کھلاڑیوں پر زور دیا گیاکہ وہ اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف برسبین میں ہے، اگر ٹیم یہ میچ بھی ہار گئی تو اسے وطن واپسی کا منہ دیکھنا پڑسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…